بگ بیش لیگ ، شاداب خان کی گراؤنڈ میں نماز پڑھنے کی تصویر وائرل

سڈنی(قدرت روزنامہ) بگ بیش میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی گراؤنڈ میں نماز پڑھتے تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔ بی بی ایل میں سڈنی سکسرز اور میلبورن رینیگیڈ کے میچ کے دوران شاداب خان نے گراؤنڈ میں ہی نماز پڑھی۔

سوشل میڈیا پر شاداب خان کی نماز کی ادائیگی کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ بی بی ایل میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے شاداب خان لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ آل راؤنڈر نے سڈنی سکسرز کے لیے 4 میچ کھیلے جس میں انھوں نے 20 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے اپنا آخری میچ منگل کو پرتھ سکارچرز کیخلاف کھیلا۔ میچ کے بعد اپنے انٹرویو میں شاداب خان نے موقع دینے پر فرنچائز کا شکریہ ادا کیا اور ٹیم کیلئے بقیہ مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

23 سالہ شاداب خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’مجھے یہاں لانے کیلئے سڈنی سکسرز کا بہت بہت شکریہ، آپ لوگوں کے ساتھ کھیلنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ مجھے کھیلنا بہت اچھا لگا، بدقسمتی سے میں اب جا رہا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ آپ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، باقی کے لیے میں آپ کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ یہ ٹورنامنٹ بھی جیتیں گے‘‘۔

لیگ سپنر 27 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کریں گے۔

Recent Posts

ہم نے عمران خان کی ہدایات پر عمل کرنا ہے، علیمہ باجی کی نہیں، شعیب شاہین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ…

5 hours ago

تعلیم اور دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت کا سرمائیکل باربر کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبے میں تعلیم اور حکومت کے دیگر شعبوں میں اصلاحات کے لیے پنجاب…

5 hours ago

ایف بی آر سے متعلق عوام کی رائے مثبت نہیں ہے، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے متعلق…

5 hours ago

گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے…

5 hours ago

محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآج رات سےملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں…

5 hours ago

صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک…

6 hours ago