منی بجٹ کی منظوری سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ،فروخت بھی متاثر

لاہور(قدرت روزنامہ) منی بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری کے پیش نظر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے باعث گاڑیوں کی خریدوفروخت بھی متاثر ہونے لگی۔منی بجٹ میں ایک ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو دگنا کیا گیا ہے جس کے پیش نظر بڑی سے بڑی اور عمدہ سے عمدہ گاڑیاں شورومز میں موجود ہونے کے باوجود فروخت نہیں ہو پارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہری زیادہ تر ونڈو شاپنگ ہی کررہے ہیں کیونکہ وہ قیمتیں پوچھتے ہی واپس چلے جاتے ہیں۔گاہکوں کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کے منظور ہونے سے پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔دوسری جانب کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے کاروبار کے لئے ڈیوٹی میں اضافہ کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ۔پہلے ہی کاروبار میںبے یقینی کی فضا آ چکی ہے اورکاروبار بہت متاثرہ تھے لیکن اب صورتحال مزید بگڑے گی۔

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

36 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

43 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

50 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

1 hour ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

7 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago