نئی سم کے اجراء کیلئے بائیومیٹرک ختم، نیا نظام متعارف

لاہور(قدرت روزنامہ)جعلی سمز نادرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے لئے بڑا چیلنج بن گیا، پی ٹی اے نے سموں کے اجراء کے لئے بائیومیٹرک کی جگہ لائیو فنگر ڈیٹکشن ڈیوائسز متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ، ملک بھر میں 3 لاکھ سم بائیومیٹرک سینٹرز کو ایل ایف ڈی پر منتقل کیا جائے گا۔جعلی سمز نادرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے لئے سردرد بن گیا۔ پی ٹی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ سموں کے اجراء کے لئے بائیومیٹرک کی جگہ لائیو فنگر ڈیٹکشن ڈیوائسز متعارف کروایا جائے گا، جس کیلئے پی ٹی اے

نے سم بائیومیٹرک کے نظام کو ایل ایف ڈی پر منتقل کرنے کا کام تیز کردیا ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ سم بائیومیٹرک سینٹرز کو ایل ایف ڈی پر منتقل کیا جائے گا،جس پر پی ٹی اے نے ٹیلی کام آپریٹرز کو مرحلہ وار ایل ایف ڈی ڈیوائس پر منتقلی کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ موبائل آپریٹرز نے پہلے مرحلے میں بیشتر مقامات پر سم ایل ایف ڈی ڈیوائسز پرتصدیق شروع کردی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق اب تک 7 لاکھ 32 ہزار جعلی سموں کی نشاندہی کی جا چکی ہے،5 لاکھ 80 ہزار ایسی سموں کی نشاندہی ہوئی ہے جو افراد وفات پا چکے ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق جعلی سموں کے اجرائ میں موبائل آپریٹرز اور فرچائزز والے ملوث ہیں، ٹیلی کام آپریٹرز کی ایل ایف ڈی ڈیوئسز میں بھی خامیوں موجود ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایل ایف ڈی میں متعدد شکایت ملی ہیں جو لائیو فنگر ڈکٹیشن میں ناکام ہوئے، بائیومیٹرک نظام کے لئے مشینوں کی خریداری پر بہت اخراجات ہوتے ہیں، روز روز نئے نظام کے لئے نئی مشینوں کی خریداری کرنا مشکل ہوگا۔

Recent Posts

پلاننگ کمیشن کا موجودہ اسٹرکچر اٹھارہویں ترمیم سے پہلے کا ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پلاننگ کمیشن…

2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے، فواد چوہدری

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

آزاد کشمیر میں جو صورتحال پیش آئی وہ تشویشناک ہے،حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور خواب میں گورنر ہاؤس دیکھنا چھوڑ دیں، فیصل کریم کنڈی

ملتان (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ…

3 hours ago

مریم نواز اور نواز شریف کا میو اسپتال لاہور کا دورہ

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے میو…

3 hours ago

خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری سے متعلق ایپ متعارف، وزیر خوراک

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی…

3 hours ago