بااثر قیدیوں کو سہولیات دینے والے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں بااثر قیدیوں کو سہولیات دینے والے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بااثر قیدیوں کو شہر کے کم از کم پانچ نجی اسپتالوں میں رکھا جاتا رہا ہے۔ان نجی اسپتالوں میں بے ویو، ہیلتھ وژن، قمر الاسلام ، نانٹو انیس اور مدر کئیر اسپتال شامل ہیں۔حکام کے مطابق کراچی کے ان نجی اسپتالوں میں مالدار اور بااثر قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جب کہ ماضی میں چند دیگر نجی اسپتالوں میں بھی بااثرقیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔
حکام کے مطابق شہر کے تین سرکاری اسپتالوں میں بھی بااثر قیدیوں کو لمبے عرصے تک رکھا گیا جن میں این آئی سی وی ڈی، جناح اور سول اسپتال شامل ہیں۔خیال رہے کہ شاہ زیب خان قتل کے مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کا سینٹرل جیل کراچی کے بجائے گزری میں واقع نجی اسپتال کی بالائی منزل پر شاہانہ زندگی گزارنے کا انکشاف ہوا تھا۔

شاہ رخ جتوئی سے متعلق یہ اہم انکشاف سامنے آیا کہ ملزم گذشتہ کئی ماہ سے جیل کے بجائے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رہ رہا ہے، اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی نجی اسپتال منتقلی کے لیے محکمہ صحت سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور ملزم کو میڈیکل بورڈ کے بغیر ہی نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم بعد ازاں میڈیا پر خبر چلتے ہی شاہ رخ جتوئی کو جیل منتقل کردیا گیا تھا۔محکمہ داخلہ سندھ نے شاہ رخ جتوئی کو پروکٹواسکوپی کے لیے 5 مئی 2021ء کو اسپتال جانے کی اجازت دی تھی۔
محکمہ داخلہ نےشاہ رخ جتوئی کو بڑے اسپتال بھیجنے کے لیے لیٹر جاری کیا لیکن ماہرین نے کہا کہ مجرم جس اسپتال میں موجود ہے وہ کوئی بڑا اسپتال نہیں بلکہ طبی سہولت کا پرائمری لیول کا سیٹ اپ ہے۔ ماہرین کے مطابق پروکٹو اسکوپی 5 منٹ کا پروسیجر ہے اس میں مریض کے اسپتال میں داخلے کی ضرورت نہیں پڑتی، اکثر سرجن او پی ڈی میں ایک دن میں 20 سے 25 پروکٹواسکوپی پروسیجر کرتے ہیں جب کہ پروکٹو اسکوپی کی سہولت جناح اسپتال سمیت اکثر سرکاری اسپتالوں میں میسر ہے، پروکٹو اسکوپی عموماً بواسیر کی تشخیص کے لیے کی جاتی ہے۔شاہ رخ جتوئی 5 منٹ کے پروسیجر کے لیے ساڑھے 7 مہینے پرائیویٹ اسپتال میں داخل رہا جس پر ماہرین نے اسے انتہائی احمقانہ قرار دیا۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

5 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

5 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

5 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

6 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

6 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

7 hours ago