سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔عمومی طور پر جب بھی برفانی طوفان آتا ہے تو برف ہٹانے والی گاڑیوں کو شہر کی سڑکوں کے ساتھ ساتھ مختلف اہم مقامات پر تعینات کیا جاتا ہے تاکہ وہ برف کو جمع ہونے اور سڑک کو بلاک کرنے سے پہلے ہی صاف کر دیں تاہم سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے مری میں برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 29 گاڑیوں میں سے 20 گاڑیاں ایک ہی پوائنٹ میں کھڑی تھیں۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان گاڑیوں کو چلانے کے لیے متعین ڈرائیورز اور دیگر عملہ بھی برفانی طوفان کے وقت ڈیوٹی پر نہیں تھے۔ڈرائیوروں، یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور سڑکوں پر گرے ہوئے درختوں کو ہٹانے والے مزدوروں کے بارے میں سوال کیا گیا تو محکمہ جنگلات کے اہلکار تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان نے بدھ کو مری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشنل عملے کے بیانات قلمبند کیے۔

سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ ان کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں دفتر ہی موجود نہیں۔شدید برفباری کی وارنگ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی لیکن سرکاری ریکارڈ پر ایسی کوئی اطلاع نہیں۔دوسری جانب مری ہوٹل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی نے کہا ہے کہ مری سانحہ کی ذمہ دار نااہل مری انتظامیہ ہے، سول انتظامیہ کے پاس برف ہٹانے کے لیے کوئی مشینری نہیں تھی، نااہل انتظامیہ کی بے حسی ہے کہ نوید آہ وبکا کرتا رہا مگربیس گھنٹے میں بھی انتظامیہ وہاں تک نہ پہنچ سکی، ضلعی انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے سارا ملبہ ہوٹل انڈسٹری اور مری کے رہائشیوں پر ڈال رہی ہے، سیاحوں کو زائد نرخوں، زیورات یا گاڑیوں کے کاغذات بدلے کمرے کرائے پر دینے کا تاثر بالکل غلط ہے، جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ کمرے پچاس ہزار روپے میں دیئے گئے وہ ثبوت لائیں ہم متعلقہ ہوٹلز کیخلاف ایکشن لیں گے، واقعہ کی رپورٹ کے بعد ہوٹل اور کھانا فری کر دیا تھا جبکہ مقامی لوگوں نے سیاحوں کو رہائش کھانا فراہم کیا، بروقت اقدامات کئے جاتے تو بائیس جانیں بچائی جا سکتی تھیں، سانحہ پر تحقیقاتی کمیٹی میں کوئی لوکل اسٹیک ہولڈر شامل نہیں ہے اس کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، سانحہ مری پر جوڈیشل انکوائری کمیشن قائم کرکے انکوائری کرواکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے، مری کے راست نہ کھولے گئے تو احتجاج کرینگے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک مرتبہ پھر نسیم شاہ کو پسند کرنے کا کھلم کھلا اظہار کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور ماڈل اورشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ…

2 mins ago

سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری…

9 mins ago

بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر فوج کا…

16 mins ago

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا پاکستان میں انعقاد انتہائی اہم ہے: محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شنگھائی…

20 mins ago

جسٹس منصور علی شاہ کی عدم حاضری پر مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جسٹس منصور علی شاہ کے سپریم کورٹ نہ آنے کے باعث انکی سربراہی…

24 mins ago

پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سابق…

27 mins ago