وضاحت کسی کام نہ آئی ،بھارت سے مدد لینے کا بیان (ن) لیگی امیدواراسماعیل گجر کے گلے پڑگیا

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے ایل اے 35 سے پارٹی امیدوار اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔پیر کولیگی رہنمااسماعیل گجر کو 7 دنوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ احسن اقبال نے کہاکہ جواب جمع نہ کرانے پر ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا ۔یاد رہے کہ اسماعیل گجر نے بھارت سے مدد لینے کا بیان دیا تھا، بعد ازاںن لیگی امیدوار اسماعیل گجر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ اسماعیل

گجر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے حوالے سے کچھ نہیں کہا بلکہ حکومت کے کردار پر تنقید کی، وہ انتظامیہ سے مخاطب تھے کہ وہ کس کو پکاریں ، کیا کریں ۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ احسن اقبال صاحب نے بھارت سے مدد مانگنے کے بیان پر ایک سیاسی یتیم کو نوٹس دیا ہے جو اچھی بات ہے تاہم کیا ہی اچھا ہو مسلم لیگ کی مجلس عاملہ نواز شریف کو حمداللہ محب جیسے پاکستان دشمن اور ہمدوستان کے پروردہ شخص سے ملاقات پر بوٹس جاری کرے اور ان سے بازپرس کرے؟۔دریں اثنا وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہاہے کہ کپتان کا بھرپور ساتھ دینے پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کریں گے۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کشمیریوں نے ثابت کر دیا کہ عمران خان ان کا سفیر اور حقیقی رہمنا ہے ، آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام نے مودی کے یاروں کو مسترد کر کے بھارت کو بھی واضح پیغام دیا ہے ، فاروق حیدر کے بیان کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پانچ سال وزارتِ اعظمی کا مزہ لوٹے والے نے کشمیری عوام کی تضحیک کی ہے، کشمیری عوام نے بھرپور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کشمیری عوام نے کرپٹ حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو نست و نابود کر دیا ، آزاد کشمیر میں فرسودہ سیاسی نظام دفن ہو چکا ہے ،آزاد کشمیر کے عوام نے آزاد کشمیر کو لاڑکانہ بننے سے بھی بچا لیا ہے ۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago