لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین عابد علی کی انجیو پلاسٹی ہو چکی ہے اور وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب پروگرام شروع کر چکے ہیں ، ٹیسٹ اوپنر نے اپنی بیماری سے متعلق کہا کہ جیسے ٹیسٹ کرکٹ کی دوسری اننگ ہوتی ہے ، ایسی ہی انہیں بھی دوسری اننگ ملی ہے ، جس پر وہ رب کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عابد علی کا کہناتھا کہ بیٹنگ کے دوران سینے میں بوجھ اور گبھراہٹ محسوس ہوئی تو کریز کے دوسرے اینڈ پر موجود اظہر علی نے مشورہ دیا کہ میں پوویلین لوٹ جائوں ، ان کے مشور اور ایمپائر کی اجازت سے گراونڈ چھوڑ کر باہر آنے کا فیصلہ کیا ، باہر جاتے ہی باونڈری کے پاس قے آئی اور سر چکرانے لگا ، اس موقع پر سینٹرل پنجاب کے فیزیو ڈاکٹر اسد نے انہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا ۔
عابد علی نے کہا کہ وہ ابھی تک اسے عام بیماری سمجھ رہے تھے لیکن ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ان کی حالت دیکھ کر حیران ہوتے ہوئے کہا کہ میں چل پھر کیسے رہا ہوں کیونکہ میری ای سی جی ٹھیک نہیں ہے ، دل کی دو شریانیں بند ہیں ، ڈاکٹرز نے بتایا کہ ایک آدمی کا دل 55 فیصد کام کراتا ہے جب کہ میرا 30 فیصد کر رہا تھا ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…