” لوگوں کا خیال تھا کہ میں ویسے ہی پیشن گوئیاں کرتا ہوں، میں اندر سے آدھا ولی ہوں، یہ لال حویلی کے جنات اللہ کے بعد میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں“ شیخ رشید‎

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمران خان، پی ٹی آئی اور رکشہ ڈرائیور کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان راولپنڈی میں جیت گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کل میں نے لاہور میں کہا تھا لیکن لوگوں کا خیال تھا کہ میں ویسے ہی پیشن گوئیاں کرتا ہوں، میں اندر سے آدھا ولی ہوں، یہ لال حویلی کے جنات اللہ کے بعد میرے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت بننے کی پیش گوئی

کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں کیش گروپ ہار گیا اور عمران خان جیت گیا ہے۔ راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں دنیا کے سب سے اہم کام کرنے جا رہے ہیں، وہ داسو اور بھاشا ڈیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈیم 5 نہیں 10 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کریں گے اور پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے تین سال پورے ہورہے ہیں اور دو سال رہتے ہیں اور ہمیں ایک سال خدمت کرنی ہے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ کراچی سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 19 لوگ نکالے ہیں، جو افغان جعلی کارڈ بناتے تھے، اسی طرح پنڈی، لاہور اور پشاور سے بھی نکالوں گا۔

Recent Posts

آل پارٹیز کیچ کے وفد کی لاپتا افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی، بھرپور تعاون کی یقین دہانی

تربت(قدرت روزنامہ)آل پارٹیز کیچ کے وفد نے کنوینر نواب شمبے زئی کی قیادت میں لاپتہ…

1 min ago

کوئٹہ میں تین دن بینک بند رہیں گے، ترجمان اسٹیٹ بینک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان اسٹیٹ بینک نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںتین دن بینک بند رہیں گے، پیرکوبینکس…

6 mins ago

بلوچستان اسمبلی میں 5 کھرب سے زائد کے غیر ترقیاتی، ایک کھرب سے زائد ترقیاتی مطالبات زر پیش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2024-25کیلئے 93ترقیاتی وغیرترقیاتی مطالبات زر پیش کیں جس…

10 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 6 ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد رواں…

16 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹیچر عامر غوری کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں ٹرین کی زد…

29 mins ago

پسنی میں مسلح گروہوں کی موجودگی، حکومت سرکوبی کرے، مولانا ہدایت الرحمن

پسنی(قدرت روزنامہ)ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کی پسنی میں کی مسلح گروہوں کی سرکوبی…

36 mins ago