افغان قومی سلامتی مشیر کی پاکستان پر کڑی تنقید نواز شریف سب کچھ خاموشی سے سنتے رہے ملاقات کے مزید انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم نوازشریف اور افغان قومی سلامتی مشیر کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حمد اللہ محب نے ملاقات کیلئے تین ماہ قبل رابطہ کیا تھا اور ملاقات کی درخواست اسحاق ڈار کے زریعے کی گئی۔ اسحاق ڈار نے افغان قومی سلامتی مشیر کے لندن موجود ہونے پر نواز شریف سے ملاقات کا وقت لیکر دیا، لندن میں افغان سفیر سمیت چار اعلیٰ عہدے دار بھی ملاقات میں موجود تھے،حمدا للہ محب ملاقات کے دوران مسلسل پاکستان کی افغان پالیسی پر کڑی تنقید کرتے رہے۔افغان قومی

سلامتی مشیر نے پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ افواج پاکستان کے خلاف بھی زہر اگلتے رہے لیکن نوازشریف خاموشی سے ان کی گفتگو سنتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے اسحاق ڈار کے علاو ہ کسی کو بھی ملاقات میں شامل نہ کیا ۔ نوازشریف نے گفتگو کا نوٹس لینے سے بھی اپنے سٹاف کو منع کردیا ۔ افغان قومی سلامتی مشیر نوازشریف کی تعریفیں بھی کرتے رہے ۔ حمد اللہ محب کا اس موقع پر کہنا تھا آپ کے دور حکومت میں پاک افغان تعلقات بہت اچھے تھے۔نوازشریف نے موجودہ پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago