ایف بی آر نے 8کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے 8کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا – تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر گلو کارہ آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادانہ کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے، ایف بی آر کے مطابق آئمہ نے2018،2019اور2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایا۔
ایف بی آر کے مطابق گلوکارہ ساڑھے 8 کروڑروپے سے زائد کی نادہندہ ہیں ۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی جانے والی گاڑی ضبط کرلی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران آگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔

آئمہ بیگ کے لائیو کانسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ گانا گارہی ہیں کہ اچانک اسٹیج کے سامنے سے آگ کا شعلہ بھڑک اٹھتا ہے ۔ گلوکارہ آگ کے شعلے کے اتنے قریب تھیں کہ اگر وہ بروقت پیچھے نہ ہوتیں تو ان کا چہرہ جھلس سکتا تھا تاہم خوشقسمتی سے وہ محفوظ رہیں البتہ وہ تھوڑا گھبرائیں اور گانا روک دیا جس کے بعدمنتظمین اسٹیج پر آگئے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئمہ بیگ کے ساتھ لائیو کانسرٹ میں بدتمیزی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago