اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے حتمی نتائج جاری کئے جانے کے بعد اگلا مرحلہ وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا، ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود اور سردار تنویرالیاس وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے مضبوط امیدوار ہیں ، سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کی سیاست میں نئے نئے داخل ہوئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے خود کو وزیر اعظم کیلئے زیر غور نہ لائے
جانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ، جب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ دونوں امیدوار زیر غور ہیں ، حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کرینگے، یاد رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے 45 میں سے 44 حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پیپلز پارٹی کا 11 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جب کہ مسلم لیگ (ن)6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیرپیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ان نتائج کو مستردکردیا ہے ۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…