ان ہاؤس تبدیلی آئی تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار آپ ہوں گے یا پرویز خٹک؟ شاہ محمود قریشی سے سوال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان مسترد کر دیا۔گذشتہ روز قومی اسمبلی سیشن کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ ان ہاؤس تبدیلی آئی تو وزارت عظمیٰ کے امیدوار آپ ہوں گے یا پرویز خٹک؟۔شاہ محمود قریشی نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اِن ہاؤس تبدیلی نہیں آ رہی اور عمران خان پر ایوان کا اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں قانون سازی اور ضمنی مالیاتی بل نے اس پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔آپ نے دیکھا اپوزیشن کو شکست ہوئی۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا آپ نے غیر منتخب لوگوں کو آس پاس بٹھایا ہوا ہے، میں یہاں سے جا رہا ہوں، یہ کہہ کر پرویز خٹک نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، میرے کوئی کارخانے نہیں، میری کوششیں ملکی مفاد کی خاطر ہے۔ جب وزیر دفاع پرویز خٹک اجلاس سے اٹھ گئے، تو کچھ ہی دیر بعد پھر واپس آ گئے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید پرویز خٹک کو واپس منا کر لائے۔پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور وزیراعظم سے متعلق بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں، وزیراعظم اور میرے متعلق جیو نے غلط رپورٹنگ کی، ٹی وی دیکھ کر حیران ہوگیا اتنا بڑا طوفان کھڑا کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اتنا بڑا ہنگامہ برپا کردیا، میڈیا کو کہتا ہوں اس کو روکے، میں سگریٹ پینے باہر گیا تھا، ہمارے صوبے میں گیس کا مسئلہ ہے، میرا سوال تھا ہماری گیس کی اسکیمیں نہ روکی جائیں۔ پرویز خٹک ہماری اندرونی باتیں ہیں، پارٹی میں ہر طرح کی بات ہوتی ہے، ہم نے کوئی سخت بات نہیں کی، درخواست ہے اسکیمیں نہ روکی جائیں، میں وزیراعظم کے خلاف نہیں نہ ہوسکتا ہوں۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

20 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

27 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

33 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

58 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

7 hours ago