(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لیے ان کی شرائط ماننا پڑتی ہیں .
قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے دستخط کرکے قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کردیا .
قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس مجبور ہو کرجاتے ہیں . ان کی شرائط کے لیے عوام پربوجھ ڈالنا پڑتا ہے .
وزیراعظم نے کہا کہ اگرآپ کو ہرتھوڑے وقت بعد آئی ایم ایف جانا پڑے تو آپ کی سیکیورٹی متاثر ہوگی، ملک کی معیشت کمزور ہو گی تو دفاع بھی کمزورہوگا . ہماری گروتھ ریٹ اوپر جاتی ہے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوتا ہے .
وزیراعظم نے خطاب میں سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں . ہماری فورسز نے پاکستان کو محفوظ کیا . ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس منظم اور بہترین تربیت یافتہ فورس ہے .
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں ہم نے ملک کو معاشی طورپرمستحکم نہیں کیا . ہماری پوری کوشش ہے کہ نچلے طبقے کو اوپرلانا ہے . ہم نے ہرخاندان کو صحت کارڈ دے کرسیکیورکیا ہے .
قومی سلامتی پالیسی کے اجرا پر وزیراعظم عمران خان نے معید یوسف اور قومی سلامتی ڈویژن کو خراجِ تحسین پیش کیا .
قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی .
. .