(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لیے ان کی شرائط ماننا پڑتی ہیں۔
قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے دستخط کرکے قومی سلامتی پالیسی کا اجرا کردیا۔
قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس مجبور ہو کرجاتے ہیں۔ ان کی شرائط کے لیے عوام پربوجھ ڈالنا پڑتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگرآپ کو ہرتھوڑے وقت بعد آئی ایم ایف جانا پڑے تو آپ کی سیکیورٹی متاثر ہوگی، ملک کی معیشت کمزور ہو گی تو دفاع بھی کمزورہوگا۔ ہماری گروتھ ریٹ اوپر جاتی ہے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوتا ہے۔
وزیراعظم نے خطاب میں سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ ہماری فورسز نے پاکستان کو محفوظ کیا۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس منظم اور بہترین تربیت یافتہ فورس ہے۔
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں ہم نے ملک کو معاشی طورپرمستحکم نہیں کیا۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ نچلے طبقے کو اوپرلانا ہے۔ ہم نے ہرخاندان کو صحت کارڈ دے کرسیکیورکیا ہے۔
قومی سلامتی پالیسی کے اجرا پر وزیراعظم عمران خان نے معید یوسف اور قومی سلامتی ڈویژن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…