(قدرت روزنامہ)شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ عدالت بھی نوازشریف کو اشتہاری ڈکلیئرکرچکی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کولگتا ہےنوازشریف ٹھیک ہیں توگراؤنڈ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نےعدالتی حکم کی نافرمانی کی ہے ، شہبازشریف خود اس رمضان شوگرملزکے مالک تھے ، شہبازشریف بھائی کے واپس نہ آنے پرتوہین عدالت کے مرتکب ہوئے ، عدالت شہبازشریف کونوازشریف کوواپس لانے کا حکم دے سکتی ہے۔
شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آسٹریلین حکومت نےٹینس اسٹارنوواک جوکووچ کا ویزا پھرمنسوخ کردیا ، جوکووچ کو اب ملک بدر ہونے کا سامنا ہے ، وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو ایک بار جانے کی اجازت دی تھی ، نوازشریف کے معاملے پر وفاقی حکومت پارٹی تھی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ نوازشریف4سال سے بیمارہیں یہ عوام کوپتا ہے ، عدالت بھی نوازشریف کو اشتہاری ڈکلیئرکرچکی ہے ، نوازشریف کی بیماری کیا ہے اور علاج کیا ہورہا ہے یہ نہیں بتایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں توپہلے ہی نہیں مانتی کہ نوازشریف بیمار ہیں ، رمضان شوگر ملز آپ کے بچوں کی نہیں آپ کی بنائی ہوئی ہے ، کیس یہ ہے انہوں نے بےنامی اکاؤنٹس سے پیسےوصول کیے ، 14 بے نامی اکاؤنٹ ہولڈرز انکےملازمین ہیں۔
شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہبازنے بینکنگ کورٹ سے ضمانت لی تھی ، اشتہاری قرار دینے سے پہلےانکوموقع دیا تھا وہ واپس آجائیں ، ایف آئی نےبینکنگ کورٹ میں چالان جمع کرایاہے ، ایف آئی اے نے کہا بینکنگ کورٹ کا اختیار نہیں ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ بینکرزکے رول پرایف آئی اے نے کوئی کوئی حتمی جواب جمع نہیں کرایا ، ایف آئی اے نے بینکرزکے کردار کو لیکراسٹیٹ بینک کوکیس ریفرکیا۔
انہوں نے کہا کہ بینکنگ کورٹ نے ایف آئی اے کی درخواست قبول کرلی ہے ، بینکنگ کورٹ میں شہبازشریف،حمزہ شہباز کاکیس تھا ، شہبازشریف پیش نہیں ہوئے وہ اسلام آباد میں تھے ، اکاؤنٹس کھولنے میں بینکرز کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ، بینکرکےرول پرآج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…