اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی کے بعد عوام پر پٹرول بم گرانے کی بھی تیاری کرلی ہے . اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی .
پٹرول مہنگا ہونے سے تاریخ میں پہلی بار 150 روپے فی لٹر ہوجائے گا .
نیو نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات چار سے پانچ روپے فی لٹر مہنگی ہونے کا خدشہ ہے . عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے اضافے کی ورکنگ کی گئی ہے . قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے .
وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی . حکومت نے یکم جنوری سے پٹرول ہائی سپیڈ ڈیزل 4،4 روپے فی لٹر مہنگا کیا تھا . لائٹ ڈیزل 4 روپے 15 پیسے ،مٹی کا تیل 3روپے 95 پیسے مہنگا کیا گیا تھا .
. .