پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، “کیا” نےگاڑیوں کی قیمتیں کم کردیں

(قدرت روزنامہ) پاکستانیوں کے لئے خوشخبری،کِیا لکی موٹرز نے محدود مدت کیلئے اپنی گاڑی سورینٹو کے مختلف ماڈلز  کی قیمتوں میں 7 لاکھ 4 ہزار روپے تک کی کمی کردی۔

 سورینٹو 3.5 ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 7 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 75  لاکھ روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ کِیا سوریںٹو 2.4 اے ڈبلیو ڈی  کی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی  کے بعد نئی قیمت 75لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

کیا سورینٹو کی پاکستان میں بہت کم فروخت کی وجہ سے کمپنی نے  ڈیلرز کو بھی زیادہ سے زیادہ کمیشن اور مزید سہولتیں دینے کاوعدہ کیا ہے تاکہ وہ سورینٹو  ویریئنٹس کے یونٹس کو فروخت کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔

یادرہے کیاسورینٹوکی کم قیمت پرفروخت کی پیشکش صرف محدود مدت کے لئے کی جارہی ہے۔ تاہم یہ قیمت اب بھی مدمقابل گاڑیوں جیسے کہ ٹویوٹا فارچیونر سے زیادہ ہے اس لئے فروخت میں بہت  اضافے کی امید نہیں کی جارہی۔

کمپنی نے 8 نومبر 2021 کو مختلف ویرنٹس کی قیمتوں میں 5 لاکھ روپے تک اضافہ کیاتھا۔ کِیا کارنیول جی ایل ایس اور کارنیول جی ایل ایس پلس کی قیمتوں میں  5 لاکھ روپے کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ دونوں قسموں کی نئی قیمتیں 90لاکھ روپے اور 1 کروڑ روپے ہیں۔

Recent Posts

بین الاقوامی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے…

7 mins ago

امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلیگا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے…

16 mins ago

کب ریٹائر ہوں گا پتا نہیں ،انفرادی ریکارڈز کو اہمیت نہیں دیتا : رونالڈو

ریاض (قدرت روزنامہ ) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے…

25 mins ago

وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم…

27 mins ago

پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت…

33 mins ago

پی سی بی نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا عہدے…

36 mins ago