حکومت 3 مہینوں کے اندر مہنگائی کا خاتمہ کر دے گی،شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت 3 مہینوں کے اندر مہنگائی کا خاتمہ کر دے گی، اپریل کے مہینے میں مہنگائی کی صورتحال بہت بہتر ہوگی، اب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمستحکم ہوگی، آئی ایم ایف مجبوری تھی کیونکہ کوئی اور راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی آئی ایم ایف میں جانا پسند نہیں کرتا، خوشی سے کوئی بھی آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا، کل 23 ویں دفعہ آئی ایم ایف میں گئے، وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ چین جارہے ہیں، احساس پروگرام کے تحت 180 ارب روپے ایک کروڑ 50 لاکھ افراد میں تقسیم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہو گی، اپنے علاقے کے لوگوں سے جو وعدے کئے تھے ان پر کام شروع ہونے جا رہا ہے، لوگ ان چوروں کو جیلوں میں دیکھنا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف مجبوری ہے، کوئی اور راستہ نہیں تھا، ملک کا معاشی و اقتصادی مسئلہ ہمیں جہیز میں ملا، 3 سے 4 مہینے کے اندر مہنگائی کا خاتمہ کر دیں گے، اپریل کے مہینے میں صورتحال کافی بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف آنا چاہیں تو آئیں نہ آنا چاہے تو نہ آئیں، چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہے، شہبازشریف نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں ہمیشہ نمبر ون سے دوستی اور نمبر ون سے ہی لڑائی کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیاں ہیں، یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سر پر رکھا گیا ہے وہ ان کے سر پر بھی رکھا جائے، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آئے گا لیکن ان کے سر پر نہیں آئے گا، عمران خان کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مری کا واقعہ صوبائی مسئلہ ہے میں انسانی بنیادوں پر وہاں گیا تھا، صوبائی مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ راولپنڈی والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Recent Posts

بین الاقوامی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے…

1 min ago

امید ہے الیکشن کمیشن اب ہمارے انٹراپارٹی انتخابات قبول کرلیگا، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے…

9 mins ago

کب ریٹائر ہوں گا پتا نہیں ،انفرادی ریکارڈز کو اہمیت نہیں دیتا : رونالڈو

ریاض (قدرت روزنامہ ) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے…

18 mins ago

وزیراعظم نے انگلش ٹیم کو وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیسٹ سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر آئی انگلش ٹیم کو وزیراعظم…

21 mins ago

پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت…

26 mins ago

پی سی بی نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا عہدے…

30 mins ago