راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کردیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 26 سالہ جوان شہید ہوگیا، پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جوابی کاروائی کی .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی پوسٹ پر حملہ کردیا ، دہشتگردوں نے حملہ 13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب کیا،پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے کا بھرپور جوابی ردعمل دیا .
دہشتگردوں کے حملے میں ایک جوان شہید ہوگیا، 26 سالہ شہید سپاہی سرفراز علی کا تعلق وہاڑی سے ہے .
. .