اسٹیٹ بینک سے متعلق خطرناک بل منظور کیا گیا اس کو ریورس کریں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعطم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق خطرناک بل منظور کیا گیا اس کو ریورس کریں گے،اسٹیٹ بینک غلام بینک بن گیا، عمران خان نے بل لاکر محنت کشوں اور مزدورں کے گلے کاٹ دیئے، ایوان میں بیٹھے لوگوں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی ، خرم دستگیر اور مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل عوام پر 700 ارب روپے سالانہ کا بوجھ ڈالا گیا، عوام کے نمائندوں کو اس پر بات کرنے کی بھی اجازت نہ دی گئی، رات کے اندھیرے میں بل پاس کرائے گئے، اسٹیٹ بینک کا بل پاکستان کی تاریخ کا سب سے خطرناک بل ہے، رات کے 11 بجے یہ بل پاس کروایا گیا، اس پر رائے نہیں لی گئی، ہم اپنی معیشت کی چابی آئی ایم ایف کے حوالے کر رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر وزیر یہ کہتا ہےکہ ہم آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہیں، اگر آپ مجبور ہیں تو ہمیں بات تو کرنے دیں، وہاں وہ لوگ بیٹھے ہوں گے جن کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہیں آئین وقانون کی پروا نہیں ہے، یہ سب اس وقت ہوا جب ملک کا وزیراعظم ایوان میں بیٹھا ہوا تھا، ہم تو بحث کیلئے پوری رات بیٹھنے کو تیار تھے، کم ازکم اس بل پر بحث تو ہونی چاہیے تھی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ کل ایوان میں پاس ہونے والا بل محنت کشوں، مزدورں کا قتل نامہ تھا، کل عمران خان نے ان کے گلے ہی کاٹ دیئے، پاکستان میں غریبوں کیلئے20 فیصد مہنگائی ہے، کل اسٹیٹ بینک غلام بینک بن گیا، کل حکومت نے اپنی خودکشی کے کاغذات پر دستخط کئے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کا 2 ارب روپے کے ٹیکس بڑھنے کا دعویٰ غلط ہے، 180ارب روپے کی قسط کیلئے آپ نے 6 ماہ میں 350 ارب روپے کا ٹیکس لگا دیا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

8 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

8 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

8 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

8 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

8 hours ago