لاہور(قدرت روزنامہ)مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کمی سے 19.82 فیصد پر آگئی جبکہ ایک ہفتے میں 16 اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 20.89 فیصد ہوگئی ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہوئی جس سے مجموعی شرح19.82فیصد پر آ گئی ، 16 اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پیاز اوسط 5 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ،ایک روپے 24 پیسے فی درجن
مہنگے ہوئے ، ماچس کی ڈبی چار پیسے ، مٹن 10 روپے 19 پیسے فی کلو ، بیف 2 روپے 89 پیسے فی کلو، دال مونگ ، دال چنا ، ماش اور مسور بھی مہنگی ہوئی .
اعدادو شمار کے مطابق تازہ دودھ ، چاول ، گڑ اور سرسوں کا تیل بھی مہنگا ہوا . ایک ہفتے میں 9 اشیا ء سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام ہوا ، زندہ مرغی 7 روپے 15 پیسے فی کلو سستی ہوئی، انڈے 5 روپے 49 پیسے فی درجن سستے ہوئے ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے 11 پیسے سستا ہوا . ایک ہفتے میں چینی 16 پیسے سستی ہوئی ، آلو ، ٹماٹر ، لہسن ، ایل پی جی اور دہی بھی سستا ہوا .
. .