حالیہ ہفتے میں 16 اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کمی سے 19.82 فیصد پر آگئی جبکہ ایک ہفتے میں 16 اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 20.89 فیصد ہوگئی ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہوئی جس سے مجموعی شرح19.82فیصد پر آ گئی ، 16 اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، پیاز اوسط 5 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ،ایک روپے 24 پیسے فی درجن

مہنگے ہوئے ، ماچس کی ڈبی چار پیسے ، مٹن 10 روپے 19 پیسے فی کلو ، بیف 2 روپے 89 پیسے فی کلو، دال مونگ ، دال چنا ، ماش اور مسور بھی مہنگی ہوئی ۔اعدادو شمار کے مطابق تازہ دودھ ، چاول ، گڑ اور سرسوں کا تیل بھی مہنگا ہوا ۔ ایک ہفتے میں 9 اشیا ء سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام ہوا ، زندہ مرغی 7 روپے 15 پیسے فی کلو سستی ہوئی، انڈے 5 روپے 49 پیسے فی درجن سستے ہوئے ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے 11 پیسے سستا ہوا ۔ایک ہفتے میں چینی 16 پیسے سستی ہوئی ، آلو ، ٹماٹر ، لہسن ، ایل پی جی اور دہی بھی سستا ہوا ۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

7 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

7 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

7 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

7 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

7 hours ago