اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے ہائیکورٹس کو تعلیمی اداروں کے معاملات میں مداخلت پر احتیاط برتنے کا حکم جاری کر دیا ہے . جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے 5 صفحات پر مشتمل تحریر کردہ فیصلہ جاری کیا گیا جس میں قرار دیا گیا کہ ہائیکورٹ کو جامعات کی پالیسیوں اور قواعد میں مداخلت سے گریز کرنا چاہئیے .
قانون اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے علاوہ جامعات کے دیگر معاملات میں مداخلت نہ کی جائے .
یونیورسٹی میں تعلیمی ماہرین ہوتے ہیں جو طلباء سے متعلق بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں . ججز کا کام ذاتی پسند ناپسند پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے . سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت شخصیات سے نہیں بلکہ قانون پر عمل کرنے سے قائم ہوتی ہے .
. .