گلگت (قدرت روزنامہ) ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق منگل،بدھ اور جمعرات تک گلگت بلتستان میں بارش، بر ف باری اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا پھسلنا،لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے، لہٰذا ضلع گلگت کے تمام عوام کو تنبیہ کیاجا تا ہے کہ ند ی نالوں، دریاں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے گریز کریں . ا س کے علاو ہ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس دوران گاڑیوں میں غیر ضروری
سفر سے اجتناب کریں .
کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر بالخصوص نلتر،گاشو، پہوٹ، کارگاہ، گواچی،بگروٹ، ہراموش، بارگو، شروٹ،جگلوٹ گورواور بسین کے عوام کومطلع کیا جا تا ہے کہ ایسے نالے یا پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں اور ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں،دریا کے قریب رہائش پذیر ہیں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں . اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال یا جانی مالی نقصان کی صورت میں بر وقت کاروائی کے لئے درجہ زیل نمبرات پر اطلا ع دیں . الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت:811-920724 05، ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 920100 . 05811920102 اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر /چیرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر تعیناتی عمل میں لاکر رپور ٹ پیش کریں .
. .