ند ی نالوں، دریائوں اور پہاڑی علاقوں میں سفرسے گریز کریں،عوام کو خبردار کردیا گیا

گلگت (قدرت روزنامہ) ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق منگل،بدھ اور جمعرات تک گلگت بلتستان میں بارش، بر ف باری اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا پھسلنا،لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے، لہٰذا ضلع گلگت کے تمام عوام کو تنبیہ کیاجا تا ہے کہ ند ی نالوں، دریاں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے گریز کریں۔ا س کے علاو ہ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس دوران گاڑیوں میں غیر ضروری

سفر سے اجتناب کریں۔کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر بالخصوص نلتر،گاشو، پہوٹ، کارگاہ، گواچی،بگروٹ، ہراموش، بارگو، شروٹ،جگلوٹ گورواور بسین کے عوام کومطلع کیا جا تا ہے کہ ایسے نالے یا پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں اور ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں،دریا کے قریب رہائش پذیر ہیں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال یا جانی مالی نقصان کی صورت میں بر وقت کاروائی کے لئے درجہ زیل نمبرات پر اطلا ع دیں۔ الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت:811-920724 05، ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 920100۔05811920102 اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر /چیرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر تعیناتی عمل میں لاکر رپور ٹ پیش کریں۔

Recent Posts

جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ کیوں نہ آئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ…

2 mins ago

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کو رہائی کے بعد کن چیزوں کا سامنا ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا دانش کو ضمانت مل چکی ہے، اس…

9 mins ago

’پولیس اہلکاروں نے 2 ہزار روپے نکال لیے‘ پی ٹی آئی کے جلسے سے گرفتار 80 سالہ روشن بی بی کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80…

25 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی: قیدیوں کی گاڑی میں گھس کر فائرنگ سے 2 قیدی ہلاک

3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں…

36 mins ago

سوزوکی کی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

25 فیصد ایڈوانس پیمنٹ ادا کر کے 36 ماہ کی آسان اقساط پر موٹر سائیکل…

39 mins ago

خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی

سیمنٹ کی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی اسلام آباد…

1 hour ago