سعودی حکومت نے 2 سال بعد مسجد نبویﷺ میں افطار دستر خوان لگانے کی اجازت دے دی

مدینہ منورہ(قدرت روزنامہ) سعودی حکومت نے 2 سال بعد مسجد نبویﷺ میں افطار دستر خوان لگانے کی اجازت دے دی، رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ایک صف پر صرف 5 روزے داروں کے بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز میں 3 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے، ایسے میں سعودی حکومت کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے رواں سال رمضان المبارک کے دوران مسجد نبویﷺ میں روزے داروں کیلئے افطار دستر خوان لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق افطار دستر خوان لگانے کیلئے سخت شرائط بھی عائد کی گئی ہیں، واضح کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبویﷺ میں قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کروایا جائے۔

بتایا گیا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاو کی وجہ سے گزشتہ 2 سالوں کے دوران رمضان المبارک کے ماہ میں افطار دستر خوان لگانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، تاہم رواں برس یہ پابندی ختم کر دی گئی۔ کورونا وبا کی وجہ سے 2 سال سے مسجد نبویﷺ میں افطار دستر خوان کی سہولت سے محروم رہنے والے روزے دار رواں سال ماہ رمضان کے دوران اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
رواں برس ماہ رمضان المبارک میں افطار دسترخوان لگائے جانے کے لیے جاری ضوابط کے مطابق مسجد نبویﷺ میں افطار دسترخوان لگانے کے خواہشمندوں پر لازم ہے کہ وہ لائسنس یافتہ کیٹرنگ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں سے معاہدے کریں، جو مقررہ معیار کے مطابق افطاری کا سامان مہیا کرنے کے پابند ہوں گی۔ روزے داروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی فاصلے کی پابندی پر بھی عمل کروایا جائے گا، افطار کیلئے ایک صف پرصرف 5 افراد کے بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔
اگر متعلقہ حکام کی جانب سے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کی جاتی ہے تو پھر صورت میں ایک صف پر 12 افراد کی گنجائش رکھی جائے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ افطار دسترخوان پر روزے داروں کو صرف قبلہ رخ ہو کر بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔ سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبویﷺ میں افطار دسترخوانوں کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب میں واقع مسلمانوں کے 2 مقدس ترین مقامات، مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں عبادت کیلئے مسلمانوں کا سمندر امڈ آتا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے گزشتہ 2 سالوں میں رمضان المبارک کے دوران مسجد نبویﷺ میں عبادت کرنے کے خواہش مند روزے داروں کا رش قدرے کم رہا، تاہم رواں برس ماہ مبارک کے دوران پابندیاں نرم کرنے کا باقاعدہ عندیہ دیا گیا ہے۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…

1 min ago

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

6 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

10 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

15 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

16 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

21 mins ago