“توں شاکر آپ سیانا ایں، ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ”

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات کی جانب سے اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کی تصویر پر طنزیہ ٹوئٹ وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن کے تمام بلند و بانگ دعووں کے باوجود اپنے پیش کردہ تمام اہم بلوں کو منظور کروانے میں کامیاب رہی۔ اہم بلوں کی منظوری کے بعد جہاں تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں نے اپوزیشن کو طنز و تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز نہیں کیا، وہیں وزیر اطلاعات نے بھی جمعہ کے روز اپنی ایک ٹوئٹ میں اپوزیشن رہنماوں کی ایک تصویر ٹوئٹ کر کے طنزیہ انداز میں پیغام جاری کیا۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں اپوزیشن رہنماوں کی قومی اسمبلی اجلاس کے دوران لی گئی تصویر پر معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کا شعر تحریر کیا۔

وزیر اطلاعات نے لکھا “توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔ ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ، پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست۔ انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے نون لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے”۔

یہاں واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے دعوے کیے گئے تھے کہ حکومت کو اسٹیٹ بینک ترمیمی بل اور فنانس ترمیمی بل باآسانی منظور نہیں کروانے دیں گے، پارلیمنٹ میں بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ تاہم گزشتہ روز کے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت 18 ووٹوں کی برتری سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل، فنانس ترمیمی بل اور دیگر پیش کردہ تمام اہم بلز منظور کروانے میں کامیاب رہی تھی۔

Recent Posts

جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ کیوں نہ آئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ آج سپریم کورٹ…

1 min ago

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کو رہائی کے بعد کن چیزوں کا سامنا ہوگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ نتاشا دانش کو ضمانت مل چکی ہے، اس…

8 mins ago

’پولیس اہلکاروں نے 2 ہزار روپے نکال لیے‘ پی ٹی آئی کے جلسے سے گرفتار 80 سالہ روشن بی بی کا الزام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 28 ستمبرکو لیاقت باغ میں احتجاج کے دوران گرفتار 80…

24 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی: قیدیوں کی گاڑی میں گھس کر فائرنگ سے 2 قیدی ہلاک

3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں…

35 mins ago

سوزوکی کی موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

25 فیصد ایڈوانس پیمنٹ ادا کر کے 36 ماہ کی آسان اقساط پر موٹر سائیکل…

37 mins ago

خوشخبری، سیمنٹ کی قیمت میں کمی ہو گئی

سیمنٹ کی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی اسلام آباد…

1 hour ago