پنچھی اڑنا شروع۔۔پرویز خٹک پی ٹی آئی چھوڑنے جارہے ہیں؟ کون سی پارٹی جوائن کریں گے۔۔حکومتی صفوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی گفتگو پی ٹی آئی چھوڑنے کا اشارہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اس حکومت کے لیے مضبوط کا لفظ بھی استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔یہ خود سے کبھی مضبوط نہیں تھی لیکن اس وقت کمزور ترین صورتحال ہے،جب خود حکومتی پارٹی کے لوگ بولنا شروع کر دیں لیکن وزیراعظم
اپنے دس پندرہ درباریوں میں بیٹھے سب اچھا کی خبر سن رہے ہوں تو پھر آخر یہی ہونا تھا جو آج پرویز خٹک نے کیا۔یہ آخری موقع نہیں، اس کے بعد اور بھی بولیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی گفتگو بالکل پی ٹی آئی چھوڑنے کا اشارہ ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز فنانس بل کے حوالے سے اہم پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری تھا، کہ ملک میں گیس کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حماد اظہر اور پرویز خٹک میں تلخ کلامی ہونے لگی۔پرویز خٹک نے کہا وزیر اعظم صاحب آپ کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر کچھ بات کرنا چاہتا ہوں، ہمارے ارکان کو گیس کے معاملے پر شدید تحفظات ہیں، گیس کی جو اسکیمیں شروع ہوئیں وہ کب مکمل ہوں گی؟ ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے گیس کی صورت حال پر 2011 سے بات کا آغاز کیا، جس پر پرویز خٹک نے ٹوکا، آپ کہانیاں نہ سنائیں، یہ بتائیں گیس کب ملے گی۔حماد اظہر نے جواب میں کہا میں آپ کو وہی بتا رہا ہوں آپ سنیں تو سہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پرویز خٹک تین باراپنی نشست پر کھڑے ہوئے، پرویز خٹک نے حماد اظہر کے ساتھ شوکت ترین پربھی سخت تنقید کی، انھوں نے کہا حماد اظہر کو گیس اور بجلی کے مسائل کا علم ہی نہیں ہے، اور شوکت ترین مجھے کابینہ میں بھی مطمئن نہیں کر سکا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا آپ نے غیر منتخب لوگوں کو آس پاس بٹھایا ہوا ہے، میں یہاں سے جا رہا ہوں، یہ کہہ کر پرویز خٹک نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، میرے کوئی کارخانے نہیں، میری کوششیں ملکی مفاد کی خاطر ہے۔ جب وزیر دفاع پرویز خٹک اجلاس سے اٹھ گئے، تو کچھ ہی دیر بعد پھر واپس آ گئے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید پرویز خٹک کو واپس منا کر لائے۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

5 hours ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

5 hours ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

6 hours ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

6 hours ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

6 hours ago