7 بیویاں ہیں مگر ابھی 50 شادیاں اور کرنی ہیں ۔۔ جانیے اس نوجوان کی باتیں جس نے لاہور سے لے کر ایران تک ہر شہر میں بیوی رکھی ہوئی ہے

(قدرت روزنامہ)اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ مرد چاہے جتنا بھی بوڑھا ہو جائے اس کی یہی خواہش ہوتی کہ وہ زیادہ شادیاں کرے تو بالکل ہم آپکو آج
ایک ایسے شخص سے ملوانے جا رہے ہیں جس کی لاہور سے لے کر ایران تک ہر شہر میں ایک بیوی ہے، آئیے جانتے ہیں۔اس شخص کا نام یاسر ہے اور یہ بلوچستان گوادر کا رہنے والا ہے مگر یہ بات اس نے جیونی کے ساحل پر کہی۔ اس وقت یہ پریشان آحل اپنی کشتی میں بیٹھا ہوا تھا تو اس سے اینکر نے سوال کیا کہ آپ کا دماغ تو ٹھیک ہے سمندر پاس ہے پھر بھی کشتی کنارے پر لگا کر اس میں بیٹھے ہیں سمندر میں کیں نہیں جاتے۔ تو یاسر صاحب کہتے ہیں سکون کیلئے بیٹھا ہوں کیونکہ میری 7 بیویاں ہیں تو گھر میں تو سکون مل نہیں سکتا، ہر شہر میں بیوی ہے جیسا کہ ایران، لاہور، فیصل آبا، کوئٹہ اور اسلام آباد وغیرہ وغیرہ۔ جس پر حیرانی سے پوچھا گیا کہ آپ کرتے کیا ہیں جو 7 بیویوں کے خرچے اٹھا لیتے ہیں جس کے جواب میں یہ شخص کہتا ہے کہ میں نے کیا کرنا ہے میں ماہی گیر ہوں بس مچھلیاں پکڑتا ہوں اور روزگار چلاتا ہوں۔ اتنی ساری شادیاں کرنے کی جب وجہ پوچھی گئی تو کہا جب میں پیدا ہوا تو ڈاکٹر نے میری والدہ کو کہا یہ چاند سا بیٹا پیدا ہوا ہے، دیکھنا یہ تو 7 شادیاں کرے گا، اس بات کو لیکر میری والدہ مجھے ایک پنڈت کے پاس لے گئی۔ تو اس نے کہا یہ 40 شادیاں کرے گا اور پھر مولوی صاحب کے پاس لے گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ پوری 50 شادیاں کرے گا۔ مزید یہ کہ اب تو بس یہی خواہش ہے کہ 50 شادیاں پوری ہو جائیں کیونکہ والدہ کی خواہش پوری کرنی ہے ڈاکٹر کی تو پیشن گوئی سچ ہو گئی میں نے 7 شادیاں کر لیں اور اب 7 ہی بچے بھی ہیں۔ ویسے تو یہ آدمی دکھ میں مبتلا تھا لیکن جب شادیوں کی بات ہوتی تو یہ خوش ہو جاتا اور کہتا کہ جس بھی شہر میں جاتا ہوں ایک شادی کر لیتا ہوں۔ اتنی ساری شادیاں تو کر لیں لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کو کون سی بیوی سب سے زیادہ پسند ہے تو کہتے ہیں کہ ایران والی اور اس سے میرے 2 بچے ہیں لیکن جس سے میں بھی تھوڑا ڈرتا ہوں وہ ہے لاہور والی کیوں کہ وہ بہت تیز ہے۔ مگر اچھے اچھے کھانے بھی وہی بنا کر کھلاتی ہے اور دہان بھی زیادہ رکھتی ہے ہاں کوئٹہ والی شریف بہت ہے۔ لیکن یہ بھی دیکھتا ہوں کہ ان کا باپ امیر ہو کیونکہ انہیں شادی کے بعد بھی وہی پالے گا نا کیونکہ میں کہاں سے اتنا پیسہ لاؤں جو انکی ڈھیر ساری خواہشیں پوری کروں۔ یہی نہیں اس شادیاں کرنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ میں تو ہر بیوی کو شادی کے بعد بتاتا ہوں کہ میں نے پہلے سے اتنی شادیاں کر رکھی ہیں۔ پہلے اس لیے نہیں بتاتا کہیں بھاگ نہ جائیں کیونکہ پہلے ہی 2 بھاگ چکی ہیں اور شادی بیاہ پر بھی کوئی زیادہ خرچہ نہیں کرتا بس نکاح کرتا ہوں اور پھر والدین کو بتا دیتا ہوں کہ ولیمہ ہے تو آپ لوگ آجاؤ، جس پر والدہ بہت خوش ہوتی ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

10 mins ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

31 mins ago

مکمل فری ہینڈ کے باوجود پی ٹی آئی ملک بھر سے صرف چند لوگ جمع کرسکی: وزیراطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

44 mins ago

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

6 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

6 hours ago