عامر لیاقت نے وزیراعظم کی ہدایت پر علی زیدی سے گلے شکوے دور کر لیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے علی زیدی سے گلے شکوے دور کر لیے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں علی زیدی کے ہمراہ بنائی گئی تصویر شئیر کیں جن میں عامر لیاقت کو ساتھی پارٹی رہنما کے گلے لگتے دیکھا جا سکتا ہے۔عامر لیاقت نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت اور حکم پر علی زیدی سے گلے مل کر گِلے دور کر لیے۔
انہوں نے کہا وزیراعظم نے علی زیدی کو ہدایت دی کہ کراچی میں عامر کے بنا کوئی فیصلے نہ کیے جائیں، عامر لیاقت کراچی میں پی ٹی آئی کی کھلی آواز ہے۔

۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت آمنے سامنے آگئی تھی ، ایم این اے عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی صدر علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی زیدی کے فیورٹ ازم کے کھیل سے کارکنان دل برداشتہ ہیں مجھے چھوڑیئے ایک سے ایک بڑھ کر ایک ہیرا ہے عمران خان کا ، لیکن علی بھائی کو نظر ہی نہیں آیا،اللہ بہتر کرے۔

عامر لیاقت نے کہاکہ آخری گیند تک پی ٹی آئی کراچی کے لیے لڑوں گا، جب راستہ نہیں بچے گاوزیراعظم کا تب بھی ساتھ نہیں چھوڑوں گا، احتجاج جمہوری حق ہے ،عمران خان میرے لیے سب کچھ ہیں ، دوست کواتنانہ آزماکہ کھوبیٹھو،بالغ النظرجانتے ہیں کراچی میں میری کیاحیثیت ہے۔تاہم اب عامر لیاقت نے علی زیدی سے تمام گلوے شکوے دور کر لیے ہیں۔رکن قومی اسمبلی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر علی زیدی سے گلے شکوے دور کر لیے ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی عامر لیاقت پارٹی سے نالاں نظر آئے،انہوں نے کچھ دن قبل قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم نے قبول نہیں کیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago