ویرات کوہلی نے بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی سے دستبرار ہونے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کے بعد اب بھارت کی ٹیسٹ ٹیم بھی دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اس فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا۔

ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے 7 سال تک سخت محنت کر کے ٹیم کو درست راہ پر لانے کی کوشش کی، اپنا کام ایمانداری کے ساتھ کیا اور ذمہ داریاں بھرپور انداز سے نبھانے کی کوشش کی۔ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ بھروسہ کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا شکریہ، طویل عرصے تک اپنے ملک کی نمائندگی اور قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے ٹیسٹ ٹیم اور تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

5 hours ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

5 hours ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

5 hours ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

5 hours ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

5 hours ago