مانسہرہ (قدرت روزنامہ) جمیعت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں بھی گونیازی گو ثابت کرکے دکھائیں گے، عمران پہلے ناجائز تھے اب نالائق حکمران بھی ہیں، قومی سلامتی پالیسی سے پارلیمنٹ بےخبر ہے، قوم کے مستقبل کو اندھیرے میں رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے مانسہرہ میں پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظام میں برائی کو روکنے کی ذمہ داری حکمرانوں پر ہوتی ہے، لیکن ہمارے یہاں برائی کی جڑ ہی حکمران ہیں، اس لیے برائیوں کو جڑوں کو اکھاڑ پھینکنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی سے پارلیمنٹ بےخبر ہے، قوم کے مستقبل کو اندھیرے میں رکھا جارہا ہے، سکیورٹی پالیسی کی بنیاد پر کشمیرکے ساتھ کھیل کھیلا گیا۔
قوم کے اجتماعی مفاد کیلئے علماء کرام کو متحد ہوکرکام کرنا پڑتا ہے، قومی معاملات میں ایک فرد کی رائے کافی نہیں بلکہ اجتماعی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ منگائی سے عام آدمی کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے،عمران پہلے ناجائز تھے اب نالائق حکمران بھی ہیں، بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں بھی گونیازی گو ثابت کرکے دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ وزیرخزانہ تبدیل کیے گئے لیکن گورنر اسٹیٹ بینک کو کیوں نہیں ہٹایا جارہا؟ وہ اس لیے کہ گورنر اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کا ایجنٹ ہے۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی سینئر نائب صدر مولانا عبید الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 13فروری جمعیت علما ئے اسلام کی فتح کا دن ہوگا، ڈیرہ اسماعیل خان کی غیور عوام سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کی نشست پر کفیل احمد نظامی کو ان کے انتخابی نشان ”کتاب” پر مہر لگاکر انہیں کامیاب بنائے گی، وہ دن دور نہیں جب پی ٹی آئی منحوس حکومت کا جنازہ نکلے گا،کفیل احمد نظامی اور جمعیت کے ووٹرز و سپورٹروں کی جانب سے کامیاب انتخابی تیاریوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”مفتی محمود ” مرکز جی پی او چوک میں جمعیت علمائے اسلام کے سٹی میئر تحصیل ڈیرہ کے نامزد امیدوار کفیل احمد نظامی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام تحصیل ڈیرہ سٹی 1کی عاملہ، عمائدین، شوریٰ، چیئرمین و جنرل کونسلرزکے بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…