سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کروا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوامی شکایات کے فوری حل کے لئے بنائے جانے والے سیٹیزن پورٹل نے ایک اور شہری کی مشکلات حل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کروا دیا۔ سائل نے اپنے مرحوم باپ کے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر شکایت کی تھی، مرحوم منظور احمد نے اپنی زندگی میں واجبات کی وصولی کے لیے متعلقہ محکمے کو شکایت کی تھی۔
منظور احمد مرحوم کا بیٹا بھی والد کے واجبات کے لیے دفتروں کے چکر لگاتا رہا لیکن شنوائی نہیں ہو سکی۔ سٹیزن پورٹل کے ایکشن کے بعد سائل کے مرحوم باپ کے تمام واجبات کی ادائیگی کروا دی گئی، فوری مسئلہ حل ہونے پر سائل نے وزیراعظم عمران خان اور پی ایم ڈی یو کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2018ء میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل بنایا گیا تھا۔

اس کے تحت لوگ ملک بھر سے کسی بھی سرکاری محکمے، بلدیاتی اداروں اور دیگر کے خلاف شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم نے عام آدمی کو صحیح معنوں میں باراختیار بناتے ہوئے اپنی شکایات کے ازالے کے لئے آواز فراہم کی ہے۔ گذشتہ برس دسمبر میں سیٹیزن پورٹل پر ایک شکایت نے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس دلوا دیا تھا۔ سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے دادی کی زمین نہ ملنے پر سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا اندراج کروایا تو سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کام کرگئی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فوری نوٹس لینے پر ان کا زمینی تنازعہ حل ہوگیا اور شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔
اے آر وائی نیوز سے معلوم ہوا ہے کہ سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے سیٹیزن پورٹل پر فوری شکایت کے ازالے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

5 mins ago

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

36 mins ago

کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے…

43 mins ago

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

51 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

1 hour ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

2 hours ago