سعودی عرب میں کورونا کے بڑھتے کیسز سے بچاؤ کے لیے نیا قانون متعارف

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں کورونا کے بڑھتے کیسز سے بچاؤ کے لیے نیا قانون متعارف کروا دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں 30 دن رہنے کی اجازت ہو گی اور سعودی عرب میں دوران قیام 3 مرتبہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ عمرہ ادا کرنے کے لیے آنے والوں کی عمر 12 سال اور اس سے زائد ہونی چاہئیے جبکہ زائرین کو کورونا ہیلتھ ایپ پر حفاظتی ٹیکوں کا اسٹیٹس بھی دکھانا ہو گا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تیزی آ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 31 لاکھ 44 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 7 ہزار 500 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مختلف پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں وزارت حج و عمرہ نے ’ای عمرہ گیٹ‘ کے ذریعے ویزے کے اجراء کا طریقہ کار بتایا تھا۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ جن ممالک کے شہریوں پر مملکت آمد پر کوئی پابندی نہیں ہے وہ عمرہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے ای عمرہ گیٹ وزٹ کریں جہاں سے عمرے کا خواہشمند شخص وزارت حج و عمرہ کی لائسنس ہولڈر ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کا انتخاب کرے ، اس کے بعد مناسب پیکیج منتخب کرنے کے بعد پیکیج کی رقم ادا کرے ، یہ پیکیج رہائش اور ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی سہولیات پر مشتمل ہوگا-

بتایا گیا کہ ای عمرہ گیٹ پر تمام ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد عمرہ زائر کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ ٹریولنگ ایجنسی یا متعلقہ کمپنی کے دفتر جاکر اپنا پاسپورٹ پیش کرے اور وہاں عمرہ پروگرام سے متعلق متعلقہ فارم پر کرے یہاں اسے اپنے ملک سے سعودیہ روانگی اور وہاں سے واپسی کی تاریخ کا بھی تعین کرنا ہوگا ، جب کہ اس سارے عمل کے لیے عمرہ زائر کو پیروی کے لیے سپیشل نمبر مہیا ہوگا ، جس کو دکھانے کے بعد سعودی وزارت خارجہ کے ماتحت ای ویزا سروس پلیٹ فارم سے عمرہ ویزہ کی درخواست پیش کی جاسکے گی ۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

57 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

2 hours ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

2 hours ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

2 hours ago