وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ فوادچوہدری کل کسی اورجماعت کے ہمنوا ہوں گے آپ کچھ بھی کرلیں مگرکبھی لیڈرنہیں بن سکتے پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹواس ملک کاروشن مستقبل ہیں . مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن کا استعفیٰ آنے والا ہے وہ استعفی مانگ رہے ہیں؟ مریم نواز کا استعفیٰ مانگنے والے تم ہو کون؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہیں استعفی مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیئے جس وزیر کو نکالا اور وزیراعظم ہیلی کاپٹرمیں اسےساتھ لےآیا، وزرا کےجھوٹ بولنےسےآزادکشمیرالیکشن چوری کی حقیقت نہیں بدلےگی استعفیٰ وہ دیں جنہوں نےعوام کومہنگائی کےسمندرمیں ڈبودیا . وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ دھاندلی کےالزامات لگانے کےبجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے پیپلزپارٹی اورن لیگ کےاندرایک نئی لیڈشپ آنی چاہیے ن لیگ اور پی پی قیادر کو مریم اور بلاول سے استعفیٰ لیناچاہیے تھوڑی شرم ہے تو بلاول اورمریم کوخوداستعفیٰ دے دینا چاہیے مریم نواز کےبیانیے کی وجہ سے ن لیگ کو اتنی بری شکست کا سامناہوا . . .