وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی کا مطالبہ ۔۔۔ ن لیگ اور پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بلاول اور مریم سے مستعفی ہونے کے معاملے ‏پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے سخت ردعمل دیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کیسے ‏بنی،عوام اچھی طرح جانتے ہیں فوادچوہدری جیسےلوگ سلیکٹڈحکومت کیلئےکرائےپرکام کر رہے ‏ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوادچوہدری کل کسی اورجماعت کے ہمنوا ہوں گے آپ کچھ بھی کرلیں مگرکبھی ‏لیڈرنہیں بن سکتے پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹواس ملک کاروشن مستقبل ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے
فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ‏ہوئے کہا کہ جن کا استعفیٰ آنے والا ہے وہ استعفی مانگ رہے ہیں؟ مریم نواز کا استعفیٰ مانگنے ‏والے تم ہو کون؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ انہیں استعفی مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیئے جس وزیر کو نکالا اور ‏وزیراعظم ہیلی کاپٹرمیں اسےساتھ لےآیا، وزرا کےجھوٹ بولنےسےآزادکشمیرالیکشن چوری کی ‏حقیقت نہیں بدلےگی استعفیٰ وہ دیں جنہوں نےعوام کومہنگائی کےسمندرمیں ڈبودیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ دھاندلی کےالزامات لگانے کےبجائے اپنے گریبان ‏میں جھانکنا چاہیے پیپلزپارٹی اورن لیگ کےاندرایک نئی لیڈشپ آنی چاہیے ن لیگ اور پی پی قیادر ‏کو مریم اور بلاول سے استعفیٰ لیناچاہیے تھوڑی شرم ہے تو بلاول اورمریم کوخوداستعفیٰ دے دینا ‏چاہیے مریم نواز کےبیانیے کی وجہ سے ن لیگ کو اتنی بری شکست کا سامناہوا۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

28 mins ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

39 mins ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

1 hour ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

2 hours ago