کالی مرغی کا کالا گوشت، عمران خان کے ایک مشورے نے زندگی بدل ڈالی دنوں میں لکھ پتی ہونے والے شخص کی کہانی

(قدرت روزنامہ)جس وقت عمران خان صاحب اقتدار میں آئے تو انہوں نے لوگوں کو خود انحصاری کی طرف راغب کرنے کے لیے گاؤں کے افراد کو مشورہ دیا کہ وہ مرغیاں اور مرغے پالیں اس سے ایک جانب تو مستقل آمدنی کا ایک ذریعہ بن جائے گا دوسرا اس سے گھر کی خواتین کو فاضل آمدنی بھی ہو جائے گی-

ان کی اس تجویز کو اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا یہاں تک کہ جب عمران خان نے تین مرغیاں اور ایک مرغا بے روزگار لوگوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تو اس حوالے سے ان کو سخت مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا-

مگر لاہور کے علاقے شاہدرہ کے ایک نوجوان نے نہ صرف خان صاحب کے مشورے پر عمل کیا بلکہ ان کی ہدایات کے مطابق اپنے گھر کی چھت پر چار چوزے ایام سومانی نسل کے لا کر رکھ لیے اور ان کو پالنا بھی شروع کر دیا-

اس خاص نسل کی یہ خصوصیت ہے کہ اس نسل کی مرغی اور مرغا بالکل کالے رنگ کا ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کا گوشت اور انڈے بھی کالے ہی رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کی بہت زیادہ ڈیمانڈ خصوصاً عرب ممالک میں ہے جہاں تلور کی جگہ اب اس کا گوشت کھایا جا رہا ہے-

فیصل گجر کے مطابق صرف چار مرغیوں سے شروع ہونے والا ان کا کاروبار اب لاکھوں روپے کا منافع دے رہا ہے ان کے مطابق جب انہوں نے چوزے لیے تھے تو فی چوزہ چار ہزار تک کا تھا جو کہ تقریباً تین چار مہینوں میں انڈے دینے والی مرغی میں تبدیل ہوجاتا ہے اور اس کی قیمت 40000 تک ہو جاتی ہے-

اس کے ساتھ ساتھ ہر مرغی مہینے میں 15 سے 20 انڈے دیتی ہے اور ہر انڈے کی قیمت 1500 سے 2000 ہزار تک ہوتی ہے اگر انسان انکیوبٹر میں رکھ کر ان انڈوں سے چوزے نکالے تو ان کی قیمت 4000 روپے فی چوزہ تک ہو جاتی ہے- اس طرح ہر مرغی ماہانہ صرف انڈوں کی صورت میں چالیس سے پچاس ہزار کا منافع دیتی ہے-

فیصل گجر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو سال قبل صرف چار مرغیوں کو خریدنے سے وہ اب اس وقت لاکھوں کا منافع کما رہے ہیں بلکہ اس کاروبار کے لیے انہوں نے علیحدہ سے کوئی جگہ نہیں لی ہے بلکہ صرف اپنے گھر کی چھت پر بہت مختصر جگہ پر یہ کام کر رہے ہیں-

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے باقی لوگوں کو بھی یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی وزیر اعظم صاحب کے اس مشورے پر عمل کر کے لکھ پتی بن سکتے ہیں-

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

48 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

56 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

58 mins ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

1 hour ago