آئندہ الیکشن میں کن جماعتوں کو عوامی حمایت ملے گی‘ سروے نتائج سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئندہ الیکشن میں کن جماعتوں کو عوامی حمایت ملے گی‘ سروے نتائج سامنے آگئے ، جن سے معلوم ہوا کہ 29 فیصد پاکستانیوں نے مسلم لیگ (ن) اور 28 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو پہلی چوائس قرار دے دیا ، 2018 کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت 4 فیصد گرگئی ‘ پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ پیپلز پارٹی اپنی مقبولیت میں 2018 کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی پور کے حالیہ سروے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ اگر ملک میں قبل از وقت الیکشن ہوئے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف میں ایک بار پھر سخت مقابلے کی توقع ہے کیوں کہ سروے میں 29 فیصد پاکستانیوں نے وقت سے پہلے انتخابات کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اپنا پہلا انتخاب قرار دیا ، 28 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ان کی پہلی چوائس ہوگی جب کہ 15 فیصد شہریوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنے ووٹ سے اقتدار دلانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سروے نتائج یہ بھی بتاتے ہیں کہ صوبائی اسمبلی کے الیکشن کیلئے پنجاب میں 46 فیصد عوام نے (ن) لیگ ، سندھ میں 44 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی اور کے پی کے میں 44 فیصد شہریوں نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا جب کہ بلوچستان میں 20 فیصد عوام نے کہا کہ وہ حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔ دوسری طرف سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ لگتا ہے نوازشریف کو عدم اعتماد اور عام انتخابات کی یقین دہانی مل چکی ہے، نواز شریف اب عدم اعتماد اور جنرل الیکشن سے آگے کی بات کررہے ہیں کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ماضی والے تجربات جاری تو نہیں رہیں گے، مجھے وہ صحت میں پہلے سے کمزور لگے۔
انہوں نے جیونیوز کے پروگرام شہزاد اقبال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے لندن میں میرے ساتھ کھانا کھایا، ان کی پارٹی کے سارے ورکرز بھی وہاں جمع تھے، کھانے میں اروی گوشت، اور پلاؤ بنا ہوا تھا،نوازشریف نے بھی کھانا کھایا، کھیر بھی کھائی، اس سے لگتا ہے کہ ان کی صحت پرفیکٹ ہے، لیکن نوازشریف مجھے پہلے سے کمزور لگے ہیں، جس طرح پہلے ان کی صحت تھی اس سے مجھے وہ کمزور لگے ہیں۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے…

41 mins ago

مہنگائی میں ہماری توقعات سے زیادہ کمی آئی ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

50 mins ago

وزیراعظم سے ذاکر نائیک کی ملاقات، ‘امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے’

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر…

60 mins ago

سرکاری ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

1 hour ago

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

تل ابیب(قدرت روزنامہ) اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے…

1 hour ago

عمران خان جیسا کروگے ویسا بھرو گے عاجزی سیکھو اور اللہ سے معافی مانگو، نواز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago