سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا چوتھا اجلاس اگلےہفتےاسلام آبادمیں ہوگا . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں وفاقی حکومت کےسیاسی وانتظامی اثرات واضح کیےجائیں گے . اجلاس میں آزادکشمیرکےبعدصوبہ سندھ کوسیاسی ہدف بنانےکافیصلہ کیا گیا اور اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اگست کےمہینہ سےسندھ کےدورےکریں گے . سندھ میں اہم شخصیات کوپی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی جائےگی، وزیراعظم سندھ کے دانشوروں، وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی سےرابطےکریں گے . اجلاس میں وزریرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسدعمر، گورنرسندھ، اربا ب غلام اور حلیم عادل شیخ نے شرکت کی . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)حکومتی جماعت تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانےکافیصلہ کیا ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .
متعلقہ خبریں