کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے ، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد اضافے کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ درحقیقت عوام کا معاشی قتل ہے ، گیس اور بجلی کے بعد اب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے ، ریاستِ مدینہ کا دعویٰ کرنے والے حکمراں کو خبر ہو کہ قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست عوام پر پڑیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے اور اب پاکستان سے متعلق تمام فیصلے بیرون ملک میں ہورہے ہیں ، پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، گیس مہنگی، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور اب پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کو اسی مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کے لیے ہے ، اگر مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہیے تو عمران خان کی حکومت سے نجات ضروری ہے جس کے لیے عوام 27 فروری کو اسلام آباد کے لیے نکلیں گے اور مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم سے حساب لیں گے۔
خیال رہے کہ حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگئی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 144 روپے 62 پیسے فی لٹر کا ہوگیا ، اسی طرح مٹی کا تیل بھی 3 روپے مہنگا کیا گیا ہے اور اضافے کے بعد نئی 116 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل تین روپے 33 پیسے اضافے کے بعد 114 روپے 54 پیسے کا ہوگیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…