مہوش حیات کی باتھ روم میں ایسی حرکت کہ ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہوگیا، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں آگئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ مہوش حیات باتھ روم میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں . گزشتہ روز مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اداکارہ کو باتھ روم میں امریکی گلوکار گویون کے گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے .

مہوش حیات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تاہم ان کی ویڈیو کو لے کر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِ عمل دیکھنے کو ملا . ثمرا اسحاق نامی انسٹاگرام صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ لگتا ہے پانی ختم ہوگیا اور موٹر چلانے میں دیر ہوگئی . مہوش

نے لکھا کہ امیر لوگ بھی باتھ روم میں ڈانس کرتے ہیں . عامر ملک لکھتے ہیںیہ کیا بکواس ہے اور آخر آپ کیا ظاہر کرنا چاہ رہی ہیں؟دوسری جانب پاکستانی فنکاروں نے مہوش حیات کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا . علیزے شاہ نے ویڈیو پر دل بھیج کر اپنی پسندگی کا اظہار کیا . اداکارہ متھیرا نے مہوش حیات کو 'سویگ بیبی گرل' قرار دیا . اداکار احمد علی بٹ نے ویڈیو پر 'باتھ روم سنگر اور ڈانسر' لکھا .

. .

متعلقہ خبریں