شیخ حمدان نے سکی ٹرپ کی شاندار فوٹیج شیئر کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے برٹش کولمبیا میں اپنے سکی ٹرپ کی شاندار فوٹیج شیئر کی ہے، جہاں اس ہفتے درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے ولی عہد نے انسٹاگرام پر اپنے 13.1 ملین فالوورز کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں ، فوٹیج میں شیخ حمدان کو موسم سرما کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے ، جہاں وہ ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہوئے صوبے کے کچھ دور دراز علاقوں تک پہنچتے ہیں جو برف سے ڈھکے پہاڑوں کے دلکش نظارے پیش کرتے ہیں ، ان کے سفر میں ایک قدرتی راستے پر بائیک چلانا بھی شامل تھا جس کے پس منظر میں ایک جھیل، پہاڑ اور قوس قزح تھی ، اس دوران انہیں ایک پیشہ ور کیمرہ سے تصویریں لیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

چند روز پہلے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے پیرا شوٹ سے منسلک چھوٹا جہاز اڑانے کی ویڈیو شیئر کی تھی ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دبئی کے ولی عہد کے اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کو اسکائی ڈائیو دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے پیرا شوٹ سے منسلک موٹرائزڈ گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ، جرات مندانہ سٹنٹ میں انہیں آسمان کی بلدیوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جو دبئی کے ولی عہد کے ایڈونچر کے جذبے کی نشاندہی کرتا ہے۔

علاوہ ازیں دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی وہیل چیئر پر بیٹھے شخص کے پاس جاکر اس کو گلے لگانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ، سماجی رابطوں کے مختلف پلیٹ فارمز پر دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی ایک ویڈیو سامنے آئی ، جس میں ان کی جانب سے ایک پرعزم شخص کے ساتھ ایک خاص لمحہ شیئر کیا گیا ہے۔

Recent Posts

سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86 فیصد سے…

1 min ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ کابینہ…

8 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس، وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون…

9 mins ago

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،بلامقابلہ امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل…

12 mins ago

بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کو گولی لگ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر اسٹار گووند ارجن آہوجا المعروف گووندا کو اپنی رہائش…

15 mins ago

عمران خان کی سیاسی حیثیت تسلیم کئے بغیرملک میں استحکام نہیں آ سکتا ،فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی…

18 mins ago