بیجنگ(قدرت روزنامہ)چین ایک دفعہ پھر ایران کی حمایت میں سامنے آگیا ،چین کا ایران کی حمایت میں یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ۔
ایک طرف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ایران کیخلاف دھمکی آمیز رویہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔چینی شہر ’’ووکسی‘‘میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد چین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا بیجنگ حکومت ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں طے پانے والی عالمی جوہری ڈیل کی بحالی کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈیل کی بحالی میں درپیش مشکلات کا ذمہ دار امریکا ہی ہے۔چین کا کہنا ہے کہ ایران پرامریکا کی یکطرفہ پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں،دفاعی مبصرین کا کہنا ہے یہاں یہ بات انتہائی دلچسپ ہو گی کہ کیا ایران کو بچانے کیلئے چین عالمی طاقتوں کیساتھ ٹکر لے گا ؟کیونکہ ایک طرف ایرانی جوہری ٹیکنالوجی کو لے کر امریکہ نے شور مچایا ہوا ہے کہ اگر ایران نے جوہری مذاکرات کیلئے مثبت پیش رفت ظاہر نہ کی تو امریکہ اپنی دوسری آپشنز استعمال کریگا ،سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا چین ایک ایسے ملک کیساتھ معاہدے پایہ تکمیل تک پہنچا پائے گا جس پر کسی بھی وقت امریکہ یا اسرائیل حملہ کر سکتے ہیں ۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جو اس وقت چین کے دورے پر ہیں انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان پانچ سالہ تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ،گزشتہ سال مارچ میں اس وقت کے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے تہران میں ایک طویل مدتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے
سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…