لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے . عوام نے ہمیں پانچ سال کے لیے منتخب کیا، مدت پوری کریں گے .
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن میں مزاحمت کی سیاست نہیں کرسکتی . موروثی سیاست کرنے والوں کا حال بھی تاریک ہے او رمستقبل بھی . اپوزیشن رہنما جو مرضی کرلیں انہیں این آر او ملے گا نہ ان کی سیاسی دال گلے گی .
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیاہے . وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن رہنماؤں کی کوئی حیثیت نہیں .
. .