خبردار ! انڈوں کو فریج میں مت رکھیں ورنہ۔۔۔۔معروف شیف نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپر فوڈ کہلانے والا قدرت کا انمول تحفہ انڈا انسانی جسم کے لیے نہایت ضروری ہے، یہ ناصرف پروٹین کے حصول کا آسان ذریعہ ہے بلکہ اس میں امینو ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور آئرن بھی پایا جاتا ہے۔چونکہ آج کل سردیوں کا موسم ہے اور انڈے کی تاثیر گرم ہوتی ہے لہٰذا اس کی فروخت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔انڈوں کے حوالے سے لوگوں کی مختلف رائے پائی جاتی ہے، آپ نے بھی کچھ لوگوں کو یہ کہتے ضرور سنا ہوگا کہ انہیں ابالنے یا فرائی کرنے سے قبل فریج میں نہیں رکھنا چاہیے جب کہ کچھ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔آئیے جانتے ہیں کہ معروف برطانوی شیف جیمز مارٹن اس حوالے سے کیا رائے دیتے ہیں۔ایک پروگرام کے دوران جیمز نے اس سوال کی وضاحت کرنے کے لیے دو انڈے لیے جن میں سے ایک بطخ جبکہ دوسرا مرغی کا تھا۔

ان میں سے بطخ کے انڈے کو ریفریجریٹر میں رکھے بغیر فوری طور پر ابالا گیا جبکہ مرغی کے انڈے کو ریفریجریٹر میں 2 سے 3 گھنٹے رکھنے کے بعد ابالا گیا۔ ان دونوں انڈوں کو ابالنے کے بعد کاٹا گیا تو اس میں نتیجہ یہ سامنے آیا کہ بطخ کا انڈا مکمل پک چکا تھا جبکہ مرغی کا انڈا مکمل طور پر نہیں پکا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی انڈوں کی اشکال اور ان کے فلیور میں بھی کافی فرق تھا جن کی وجوہات کو جیمز مارٹن نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم فریج میں انڈوں کو رکھ دیتے ہیں تو وہ اس میں موجود دیگر اشیا کی بو اور ذائقے کو اپنے اندر جذب کر لیتے ہیں جس کے نتیجے میں انڈا اپنا ذائقہ کھو دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انڈوں کو ابالنے سے قبل ریفریجریٹر میں نہیں رکھنا چاہیے بلکہ انہیں خشک اور ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں جس کے باعث انڈے کا اصلی فلیور اس میں موجود رہتا ہے۔ تاہم دیگر ماہرین کے مطابق انڈوں کو فریج میں اس لیے رکھا جاتا ہے تاکہ یہ گرم موسم کے باعث خراب نہ ہوں لہٰذا موسمِ سرما میں ویسے بھی انڈوں کو فریج میں رکھنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

Recent Posts

سپریم کورٹ رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں، ججوں کی تعداد سوچ بچار کے بعد بڑھائی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

1 min ago

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

1 hour ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

2 hours ago