(قدرت روزنامہ)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان سیاسی رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں .
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی فون کے ذریعے فضل الرحمان سے سیاسی تعاون پر گفتگو ہوئی ہے .
مولانا فضل الرحمان کے ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے گفتگو میں گلے شکوے کیے اور کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ بیوفائی کرجاتی ہے .
فضل الرحمان نے مشرف دور اور سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے رویے کا شکوہ کیا اور ساتھ ہی پی ڈی ایم کی تحریک کی ناکامی بھی پیپلزپارٹی کے کھاتے میں ڈالی .
دوسری جانب آصف زرداری نے استعفوں کی شرط کو پی ڈی ایم کی ناکامی سے تعبیر کیا .
واضح رہے کہ گفتگو بے تکلف اور دوستانہ پیرائے میں ہوئی جبکہ آصف زرداری اور فضل الرحمان میں رابطے جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے .
. .