(قدرت روزنامہ)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان سیاسی رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی فون کے ذریعے فضل الرحمان سے سیاسی تعاون پر گفتگو ہوئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے گفتگو میں گلے شکوے کیے اور کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ بیوفائی کرجاتی ہے۔
فضل الرحمان نے مشرف دور اور سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے رویے کا شکوہ کیا اور ساتھ ہی پی ڈی ایم کی تحریک کی ناکامی بھی پیپلزپارٹی کے کھاتے میں ڈالی۔
دوسری جانب آصف زرداری نے استعفوں کی شرط کو پی ڈی ایم کی ناکامی سے تعبیر کیا۔
واضح رہے کہ گفتگو بے تکلف اور دوستانہ پیرائے میں ہوئی جبکہ آصف زرداری اور فضل الرحمان میں رابطے جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…