’’عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں‘‘

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ) سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں، نئے پاکستان کے خواب نے سب کچھ تباہ کردیا . تفصیلا ت کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے بھی اپنے ہاتھ کاٹ رہے ہیں جب کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں .


منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ منی بجٹ کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ پاس ہو گیا جس کے بعد بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں . انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے فنانسروں کو قوم کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے . سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں جب کہ حکومتی پارٹی میں بہت زیادہ دراڑیں پڑ چکی ہیں .

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی عمران خان کی جان کو رو رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے خواب نے سب کچھ تباہ کردیا ہے . خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ قرض نہیں لوں گا خود کشی کر لوں گا . انہوں نے کہا کہ آج ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لیے گئے ہیں . سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو .
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہرالیکشن میں ہمارے حقوق اور ووٹوں کو چوری کر لیا جاتا ہے . دوسری جانب منی بجٹ روکنے میں اپوزیشن کی ناکامی اور فون کالز سے بل پاس کرانےکے دعوؤں پر شیخ رشید نے جوابی طنز کیا کہ آپ نے تو پوری اسمبلیاں اغوا کرائیں، عدم اعتماد کا شوق بھی پورا کرلیں، اپوزیشن کے 12 نہیں، 26 ارکان کم ہوں گے . شیخ رشید نے شہباز شریف کو عمران خان کے لیے ڈراونا نہیں سہانا خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسے بنانے کے لیے سیاست کرتے رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں