’’عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں‘‘

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ) سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں، نئے پاکستان کے خواب نے سب کچھ تباہ کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے بھی اپنے ہاتھ کاٹ رہے ہیں جب کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ منی بجٹ کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ پاس ہو گیا جس کے بعد بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے فنانسروں کو قوم کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں جب کہ حکومتی پارٹی میں بہت زیادہ دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی عمران خان کی جان کو رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے خواب نے سب کچھ تباہ کردیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ قرض نہیں لوں گا خود کشی کر لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لیے گئے ہیں۔سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہرالیکشن میں ہمارے حقوق اور ووٹوں کو چوری کر لیا جاتا ہے۔دوسری جانب منی بجٹ روکنے میں اپوزیشن کی ناکامی اور فون کالز سے بل پاس کرانےکے دعوؤں پر شیخ رشید نے جوابی طنز کیا کہ آپ نے تو پوری اسمبلیاں اغوا کرائیں، عدم اعتماد کا شوق بھی پورا کرلیں، اپوزیشن کے 12 نہیں، 26 ارکان کم ہوں گے۔شیخ رشید نے شہباز شریف کو عمران خان کے لیے ڈراونا نہیں سہانا خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسے بنانے کے لیے سیاست کرتے رہے ہیں۔

Recent Posts

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

22 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

25 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

38 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

45 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

51 mins ago

آئی پی پیز کو ٹیرف دینے میں ٹیکنالوجی اسٹڈی کی گئی نہ کوئی ٹیسٹ ، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…

53 mins ago