صدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر 82سالہ بزرگ شہری سے معذرت کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آرافسر نے معمولی رقم کے ریفنڈ پر بزرگ شہری کو قانونی چارہ جوئی پرمجبورکیا، 2 ہزار 333 روپے کے ریفنڈ کے معاملے کو ایک سال تک لٹکایا گیا، صدرمملکت نے ایف بی آر کی انتظامی ناانصافی پر 82سالہ بزرگ شہری سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلی۔
صدرعارف علوی نے ایف بی آر کے افسران کی جانب سے 82 سالہ ٹیکس دہندہ کے ساتھ ناروا سلوک پر برہمی کا اظہار کیا۔صدر مملکت کا کہنا تھاکہ ایف بی آرافسر نے معمولی رقم کے ریفنڈ پر بزرگ شہری کو قانونی چارہ جوئی پرمجبورکیا، 2 ہزار 333 روپے کے ریفنڈ کے معاملے کو ایک سال سے زیادہ عرصہ تک لٹکایا گیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ہدایت کی کہ چیئرمین ایف بی آر غیر ذمہ داری اور بدعنوانی کے پورے نظام کا جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آرکی بدانتظامی پربزرگ شہری عبدالحمیدخان سے معذرت چاہتا ہوں، ایف بی آر میں کسی ایک افسر کو بھی معاملے پر غور کرنے کی توفیق نہ ہوئی۔صدر کا کہنا تھاکہ معاملے میں شامل تمام فیصلہ سازوں کے خلاف تعزیری کارروائی کی جانی چاہیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال 17 دسمبر 2021 کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک میں خاتون ‏کو ہراساں کرنے والے شخص کی سروس بحالی کی اپیل مسترد کردی تھی۔
متاثرہ خاتون نے بینک انتظامیہ کو مینیجر نعیم اقبال کی جانب سے ہراساں کرنے اور دوران ڈیوٹی ‏غیر اخلاقی حرکات سے آگاہ کیا تھا، جس کے بعد بینک نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔تحقیقاتی کمیٹی نے بینک میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کے بعد نعیم کو ثبوت ‏دکھائے اور جرم سے متعلق پوچھا تو اُس نے اعتراف کیا تھا۔بینک منیجر پر عائد ہراسانی الزام سچ ثابت ہونے پر اُسے نوکری سے فوری طور پر برطرف کر کے ‏تمام بینکس کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ دوبارہ اسے ملازمت کا موقع فراہم نہ کریں۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

4 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

28 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

32 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

45 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

51 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

58 mins ago